بیجنگ (شِنہوا)چین گھرپر ہی دیکھ بھال حاصل کرنے کے خواہشمند بزرگ افراد کو بہتر خدمات پیش کرے گا، کیونکہ زیادہ تر چینی بزرگ شہری گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔بیجنگ میں جاری دوسیشنز کے موقع پر جمعہ کو شہری امور کے وزیر لو ژی یوآن نے کہا کہ وزارت بزرگوں کے لیے زندگی کو آسان بنانے کے لیے گھر میں سمارٹ نرسنگ بیڈ تیار کرے گی اور کھانے، صفائی، ادویات اور نہانے میں بزرگوں کی مدد کے لیے خدمات پیش کرے گی۔ لو نے کہا کہ خالی گھروں اور تنہا رہنے والے عمررسید افراد سے ملنے جلنے اور دیکھ بھال کا نظام خاص طور پر ضروری ہے اور یہ کہ کمیونٹی میں قائم بزرگوں کی دیکھ بھال کے اداروں کو بھی بہتر طریقے سے تیار کیا جائے گا، تاکہ بزرگ افراداپنی دہلیزپر سہولیات سے لطف اندوز ہو سکیں۔ وزیر شہری امور کے مطابق، 2023 کے آخر تک، چین کی 60 سال اور اس سے زیادہ عمر کی آبادی 29کروڑ 70لاکھ تک پہنچ گئی تھی، جو ملک کی کل آبادی کا 21.1 فیصد ہے۔