بیجنگ (شِنہوا) چینی اعلیٰ مقننہ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ایک عظیم ملک کی تعمیر میں قانونی ضمانت فراہم کرنے اور چینی جدیدیت کے ذریعے تمام محاذوں پر قومی تجدید میں پیشرفت کے لئے عوامی کانگریسوں کے اعلیٰ معیار کا کام آگے بڑھائے گی۔قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لی جی نے جمعہ کو قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ سالانہ قانون ساز اجلاس میں پیش کرتے ہوئے آمدہ سال میں آئین کے نفاذ اور آئینی تعمیل کی نگرانی مضبوط کرنے کا عہد کیا۔ژاؤ نے کہا کہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کمیٹی ماحولیاتی ضابطے کا مسودہ مرتب کرے گی جومباحثہ کے لئے پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تشکیل تیزکرنے اور ہر شعبے میں اصلاحات کو وسیع کرنے کے لئے قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی مالی استحکام اور نجی شعبے کے فروغ کے قوانین کے ساتھ دیگر قوانین بھی پیش کرے گی۔ژاؤ نے کہا کہ مقننہ عوامی فلاح و بہبود بہترکرنے، سماجی استحکام اور ہم آہنگی یقینی بنانے پر توجہ دینے کے علاوہ لازمی شہری قانون کے نفاذ اور سماجی معاونت کا قانون بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ مقننہ محصولات کا قانون بنائے گی اور فرنٹیئر ہیلتھ اینڈ کورنٹائن قانون اور انسداد منی لانڈرنگ قانون پر نظر ثانی کرے گی تاکہ خارجہ امور سے متعلق شعبوں میں قانون سازیمضبوطبناکرغیرعلاقائی اطلاق سے متعلق قوانین کا نظام تشکیل دیا جاسکے۔ژاؤ نے کہا کہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے رواں سال کے لئے 35 نگران پروگرام تیار کیے ہیں جودریائے زرد تحفظ قانون سمیت 5 قوانین پر عمل درآمد کی نگرانی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقننہ قومی عوامی کانگریس کے نائبین کی اہلیت بہتر بنانے اور دوسرے ممالک کے پارلیمانوں کے ساتھ تبادلے و تعاون مضبوط بنانے سے متعلق رہنما اصول بھی مرتب کرے گی۔