اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ممبران کا اجلاس طلب کر لیا۔ مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ممبران کا اجلاس بروز ہفتہ 9 مارچ 2024 کو صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا،مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ممبران کا اجلاس صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے انتخاب کے لیے طلب کیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ممبران کا اجلاس صدارتی الیکشن کے رول 9 کی شق بی اور رولز 1988 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔