کراچی/ لاہور (بیورو رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما و صوباٸی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ بیروزگاری کا خاتمے کیلٸے ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ بندی کررہے ہیں مستقبل کے معماروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ہنر مند نوجوان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ق) صوبہ سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ سے جو انکو صوباٸی وزیر صنعت و تجارت کا قلمدان سنبھالنے اور مبارکباد دینے کے موقع پر کیا۔ صادق شیخ نے کہا کہ آپکے خانوادے نے ماضی میں شہید وطن چوہدری ظہور الہی اور اب سربراہ مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد اور وضع داری کی ساست کی ہے اس موقع پر چوہدری شافع حسین نے مزید کہا کہ مسلم لیگ قومی جماعت ہے ملک کے استحکام اور تعمیر و ترقی کا مشن جاری رکھیں گے صنعت کاروں اور تاجروں کی مشکلات کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کرینگے۔