اسلام آباد( بیورو رپورٹ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی مروجہ پالیسی کے تحت صرف ایکریڈیڈ میڈیا ہاوسز کے نامزد ان نمائندوں کا پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے، پریس لاؤنج اور پریس گیلری میں داخلہ ممکن ہو گا جن کے پاس قومی اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ ویلڈ (Valid) پریس گیلری کارڈز موجود ہوں گے۔خصوصی طور پر واضع کیا جاتا ہے کہ کسی بھی غیر مجاز فرد کو، جو کہ ایکریڈیڈ (Accredited) میڈیا ہاوسز سے تعلق نہیں رکھتا، مندرجہ بالا مخصوص مقامات میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ تمام اسٹیک ہولڈرز سے اس پالیسی پر عمل پیرا ہونے میں تعاون کی درخواست کرتا ہے تا کہ پارلیمانی کارروائی کی ذمہ دارانہ میڈیا رپورٹنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔