کراچی۔راولپنڈی( نمائندہ خصوصی)پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2024 کی اختتامی تقریب کا کراچی میں انعقاد ہوا ۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) نے مشق کی سرگرمیوں کے تناظر میں مروجہ حکمت عملی سے متعلق سفارشات بھی پیش کیں۔مشق کے دوران پاک بحریہ کے تمام جنگی اثاثے بشمول بحری و فضائی جہاز، آبدوزوں، ائیر ڈیفنس ریڈارز نے جنگ کے تناظر میں عملی اقدامات کا مظاہرہ کیاسی اسپارک کے دوران لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔سی اسپارک کے دوران دشمن کے بحری بیڑے کو سمندر میں جوائنٹ آپریشن کے ذریعے نشانہ بنانے کی مشق بھی کی گئی۔مشق میں پاک بحریہ کے ساتھ ساتھ پی ایم ایس اے، پاکستان آرمی اور پاک فضائیہ کے اہلکار اور جنگی اثاثوں نے جوائنٹ آپریشنز میں شرکت کی چیف آف دی نیول اسٹاف نے آپریشنل تیاریوں اور مشق کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیامشق سی اسپارک کی اختتامی تقریب میں متعلقہ وزارتوں اور افواج پاکستان کے اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی