کراچی(اسٹاف رپورٹر) جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں نے فراڈ الیکشن کے نتیجے میں وجود میں آنے والی حکومتوں کے خاتمے تک احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کل اتوار کو سندھ بھر میں ہونے والے احتجاج کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اس بات کا اعلان جی ڈی اے کے چیف کوآرڈینیٹر سید صدرالدین شاہ راشدی نے جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد فنکشنل ہاؤس کلفٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید زین شاہ، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، سردار عبدالرحیم، مسرور سیال، سید جلال شاہ جاموٹ، مظہر راہوجو، بیرسٹر حسنین مرزا، نند کمار، راجا اظہر، عبدالرزاق راہموں، ارباب انور، انجینیر عبدالکریم شر، خواجہ نوید امین سمیت دیگر موجود تھے سید صدرالدین شاہ راشدی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کب کے ہوچکے لیکن ابھی تک الیکشن کے نتائج آرہے ہیں مینڈیٹ کسی کا اور کام کسی کے آیا ان الیکشن میں ووٹ نہیں نوٹ کام آیا ہم اور ہمارے تمام اتحادی اس بوگس الیکشن کو یکسر مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی توہین کرکے قائم کی گئی حکومت کے خاتمے تک ہماری پرامن جدوجہد جاری رہیگی جب تک یہ ناجائز حکومت گھر واپس نہیں چلی جاتی ہم میدان عمل میں رہینگے عوام کے ووٹوں کا ہم نے تحفظ کرنا ہے۔ صدرالدین شاہ راشدی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کی جانب سے آئی ایم ایف کولکھے گیے خط کے جواب میں کہا کہ آئی ایم ایف اپنے کلائنٹس کو نہیں چھوڑتا میرے خیال میں آئی ایم ایف پاکستان کے قرضے نہیں روکے گا ایک اور سوال پر انہوں نے اعلان کیا کہ صدارتی الیکشن میں جی ڈی اے کے ارکان حصہ نہیں لیں گے صدرالدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے کل 10 مارچ بروز اتوار کو پی ٹی آئی کے سندھ بھر میں ہونے والے احتجاج کی حمایت کرتی ہے جی ڈی اے کے کارکنان ان احتجاجوں میں شرکت کرینگے صدرالدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ آئین کے دائرے میں رہ کر ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے صدارتی الیکشن کی صورت میں آپ پر وائسرائے مسلط کیا جارہا ہے ایک سوال کہ موجودہ حکومت کتنے دن چلے گی کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انکے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے اور جس کے پاس عوامی مینڈیٹ نہ ہو وہ زیادہ دیر نہیں چل پاتے، اسٹبلشمنٹ اور فنکشنل مسلم لیگ کے تعلق سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ آپ ہم سب فوج کے بچے ہیں کوئی بچہ قابل ہوتا ہے اور کوئی نالائق ہوتا ہے اس لیے ہمیں فی الحال آسرے پر چھوڑ دیا گیا ہے صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں کے یوم سیاہ پر ہمارے کارکنان میدان میں تھے پولیس افسران نے مولانا راشد محمود سومرو سے مزاکرت کرکے جو روٹ طے کیا تھا اسکی پولیس نے خود خلاف ورزی کی ہمارا پروگرام مختصر تھا مگر پولیس اور انتظامیہ نے خود اس کو طویل کیا بدین کا دھرنا کرینگے جو بڑے پیمانے پر ہوگا جامشورو کا دھرنا ملین میں تھا مورو کے دھرنے میں تین لاکھ سے زائد لوگ تھے ہم چاہتے ہیں کہ بدین کے دھرنے میں بھی لاکھوں افراد جمع ہوں یہ دھرنا عید بعد ہوگا انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے ادارے سب اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر بٹھائیں اور اسکے ساتھ ساتھ عوام کے ووٹ کا تقدس بھی بحال کیا جائے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے مسرور سیال نے کہا کہ پاکستان کے تاریخ کے بدترین الیکش ہوئے ہیں اس الیکشن نے ریاست کو ایکسپوز کردیا ہے ہم ایسے الیکشن کو مسترد کرتے ہیں اتوار کو ہم احتجاج کرینگے ان الیکشن میں کروڑوں عوام کی امیدوں کا قتل ہوا ہے۔