اسلام آباد ( بیورو رپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ایک نظام وضع کرنا ہے، جس سے خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع ملیں۔ویمن ڈے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ دفاتر اور فیکٹریوں میں خواتین مخالف ماحول کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کی بیٹیوں کو ترقی کی دوڑ میں آگے لانا چاہتے ہیں تو انہیں وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔وزیراعظم نے تقریب میں ایس پی شہر بانو نقوی کے لیے تالیاں بجوائیں اور کہا کہ شہر بانو نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر خاتون کی جان بچائی