کراچی ( نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کاروائی بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیاملزم فلائٹ نمبر FZ333 کے ذریعے عراق سے پاکستان پہنچا تھا۔ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پاسپورٹ ٹمپرڈ شدہ تھاابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم پاکستانی پاسپورٹ پر ایران گیا تھا۔ملزم حشمت علی نے ایران میں موجود ایجنٹ سے عراق کا جعلی ویزا حاصل کیا۔ملزم حشمت علی مذکورہ ایجنٹ کی معاونت سے غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کراتے ہوئے عراق داخل ہوا۔بعد ازاں مذکورہ ایجنٹ نے ملزم کے پاسپورٹ سے ویزا پھاڑ دیا۔ملزم کا تعلق کرم ایجنسی سے ہےبعد ازاں ملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔