خیبر(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی ٹی پی جماعت الحرار کا سینیئر کمانڈر قاری اسماعیل آفریدی جہنم واصل ہو گیاکمانڈر قاری اسماعیل کو 16 فروری کی درمیانی شب پاک افغان سرحدکے قریب کریڈی نامی علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا
قاری اسماعیل کا تعلق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر ایجنسی کے ملک دین خیل قبیلے سے تھا۔ وہ گزشتہ 10 سالوں سے تحریک طالبان پاکستان سے منسلک مضبوط دھڑے جماعت الاحرار کیساتھ وابستہ تھے اور پختونخوا اور پنجاب میں آپریشنل کمانڈر کے طور پر کام کر رہے تھے۔قاری اسماعیل کا شمار تحریک طالبان پاکستان کے اہم رہنما اور جماعت الاحرار کے سابق نائب امیر اسد آفریدی کے قریبی ساتھیوں میں کیا جاتا تھا