کراچی( نمائندہ خصوصی) اپوزیشن جماعتیں دھاندلی زدہ انتخابی نتائج کو کسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کریں گے۔ سندھ میں متحد آپوزیشن کا ایک نمائندہ مشاورتی اجلاس کل فنکشنل ہاؤس کراچی میں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی بدترین انتخابات کے زریعے عوام پر پر ایسی حکومت تھوپ دی گئی ہے جو اپنے 16 ماہ کے دور اقدار میں کمر توڑ مہنگائی کا سبب بنی اور اس سے قبل زرداری مافیا کا 15 سالوں سے سندھ پر مسلسل قبضہ رہا ہے جس میں سندھ کے وسائل کو بے دریغ لوٹا گیا اور غریب اور متوسط طبقہ کو کچل کر رکھ دیا گیا اور دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی۔ لا قانونیت ، مہنگائی، تعلیم کی تباہی، صحت عامہ کی عدم فراہمی ، پیٹرول ڈیزل ، بجلی گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں ، سردار عبدالرحیم نے کہا سندھ کے عوام لاوارث نہی اور پیر صاحب پاگارا سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہم تمام آپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں اور بلآخر فتح حق اور سچ کی ہوگی۔ سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی لاپرواہی اور محکمہ زراعت کی نااہلی کی وجہ سے سندھ میں زراعت سیکٹر عدم توجہ اور تباہ کاری کا شکار ہے- سندھ کے اکثر اضلاع میں کھاد مافیہ اور ذخیرہ اندوزوں کا راج ہے ، یوریا اور ڈی اے پی کھاد بلیک میں فروخت ہورہی ہے ، ذخیرہ اندوزیوں اور منافع خوروں کو عوام کو لوٹنے کی کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سندھ کے کئی اضلاع سے شکایتیں موصول ہورہی ہیں اور آبادکار احتجاج کر رہے ہیں کہ جعلی زرعی ادویات اور کھاد مارکیٹ میں فروخت ہو رہی ہیں ، جس کی وجہ سے آبادکاروں اور ہاریوں کو بڑا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، محکمہ زراعت اور دیگر ادارے غفلت کی نیند سورہے ہیں ، محکمہ زراعت کے کرپٹ افسران نے رشوت کی منتھلیاں لینے کے عیوض زخیرہ اندوزوں ، جعلی ادویات اور بلیک پر کھاد فروخت کرنے والوں کو مکمل آزادی دی ہے ، سردار عبد الرحیم نے مزید کہا کہ حکومت کی عدم دلچسپی اور اداروں کی کرپشن کے باعث سندھ میں گندم سبزیاں اور دیگر فصل کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے ۔جی ڈی اے کے رہنما نے حکومت اور دیگر اداروں سے مطالبہ کیا کہ کرپٹ عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور سندھ کے آبادگاروں اور کسانوں کے مسائل حل کیئے جائے تاکہ سندھ کی زراعت کو بچایا جا سکے اور سرکاری ریٹ مقرر پر یوریا اور ڈی اے پی مہیا کیا جائے