پشاور(نمائندہ خصوصی)، محکمہ بلدیات کا قلمدان ارشد ایوب کو سونپ دئے گئے ،ہاﺅسنگ کا قلمدان امجد علی کو دے دیا گیا ،، صحت کا قلمدان سید قاسم علی شاہ جبکہ اطلاعات کا قلمدان محمد علی سیف کو دیدیا گیا ،شکیل احمد کو مواصلات و تعمیرات اور فضل حکیم کو جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات کی وزارت دی گئی جبکہ عدنان قادری کو حج اوقاف اور عاقب اللہ کو آبپاشی،محمد سجاد کو زراعت اور فضل شکور خان کو محنت۔نذیر احمد عباسی کو مال اور پختون یار کو آبنوشی، آفتاب عالم کو قانون و انسانی حقوق اور خلیق الرحمن کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا قلمدان دیا گیا سید قاسم علی شاہ کو صحت، فیصل ترکئی کو ابتدائی و ثانوی تعلیم جبکہ ظاہر شاہ طورو کو خوراک کا قلمدان دیا گیا