گوادر(نمائندہ خصوصی )گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین پسندخان بلیدی کا.. گوادر کے بحالی کے منتظر، بارش متاثرین کی امداد کیلیئے ایک کروڑ روپے کا خطیر رقم ڈپٹی کمشنر کےحوالے کر دیاایک کروڑ روپے کا امدادی رقم کا چیک چئیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر ( ریوینیو) ماہ جبین عمرانی کے حوالے کیا جو بارش متاثرین کے بحالی کیلئے خرچ کیا جائے گا… اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین جی پی پسند خان بلیدی کا کہنا تھا کہ یہ گوادر پورٹ کی تاریخ میں اب تک جاری ہونے والے سب سے خطیر امدادی رقم ہے جوکہ گوادر کے مصیبت ذدہ و مستحق متاثرین کیلیئے جاری کیا گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی گوادر پورٹ اتھارٹی اپنے محدود وسائل کے باوجود سماجی سیکٹر میں اپنا بر وقت حصہ، ہمیشہ ترجیحی بنیاد وں ملاتا رہا ہے گوادر کےلوگوں کیلیے صحت، تعلیم، سماجی و ثقافتی شعبہ ہو یا چاہے شہریوں کو صاف پانی کی ترسیل کیلیئے آر او پلانٹ کی قیام یا اسپتالوں اور عام شہریوں کیلئے ایمبولینس کی فراہمی ، ہر شعبے میں جی پی اے عوام کو بہتر سہولیات پہنچانے کیلیئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا آیا ہے.