کراچی(نمائندہ خصوصی)ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی، پولیس مقابلہ میں دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک مسلح ملزم زخمی حالت میں گرفتارکر لیا،علاقہ گشت پر مامور تھانہ پاک کالونی پولیس پارٹی نے kmc کٹ کے ہاس موٹرسائیکل سوار دو مشتبہ اشخاص کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔جوابی کارروائی میں پولیس پارٹی نے بہادری سے ملزمان کا مقابلہ کرتے ہوئے فیضان عرف ہولڈ نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس ذرائع کےمطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 پستول 30 بور بمعہ زندہ و چلیدہ راؤنڈ اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی پولیس مقابلہ میں زخمی ہو چکا ہے۔ملزم اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔