اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان کے معروف فاسٹ فوڈ برانڈ چیزئیس نے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (PIMA)کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کے تحت کھانے کے ہر آرڈر پر پچاس روپے عطیہ کیے جائیں گے۔یہ اقدام چیزئیس کے سماجی اقدامات اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی ادائیگی کا عکاس ہے۔ ایک اہم سٹیک ہولڈر کے ساتھ شراکت داری کرکے چیزئیس نے پوری قوم کو اس نیک مقصد میں دست تعاون بڑھانے کی دعوت دی ہے۔PIMA کے ساتھ یہ اسٹریٹجک تعاون عالمی بہبود کے لیے چیزئیس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اس مہم کو”Every Order Counts “ کا عنوان دیا گیاہے جس کے تحت چیزئیس میں دیے گئے کھانے کے ہر آرڈر پر فلسطینی مسلمانوں کے لیے پچاس روپے عطیہ کیے جائیں گے۔یہ مہم ایک اسٹریٹجک مواصلاتی نقطہ نظر سے جڑی ہے اور یہ ایک شراکت داری ہی نہیں بلکہ سماجی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے چیزئیس کی لگن کا ثبوت بھی ہے۔چیزئیس کے مارکیٹنگ ہیڈ زوہیب حسن نے کہا کہ،”پیما کے ساتھ ہماری شراکت داری صرف کچھ نیا کرنے کی غرض سے نہیں ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر مثبت اثرات پیدا کرنے کا ہمارا عزم ہے۔ ”Every Order Counts“ مہم کے ذریعے، ہم اپنے صارفین کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ایک ایسے مقصد کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں جو لذید کھانوں سے آگے بڑھ کر ہو۔PIMA کے ساتھ یہ تعاون، سماجی اثرات اور اجتماعی کوششوں سے ہماری وابستگی کو ظاہر کرتا ہے جو فلسطین کے متاثرہ خاندانوں کی زندگی میں ایک معنی خیز تبدیلی لائے گا۔“یہ اقدام مثبت تبدیلی کو فروغ دینے اور دیرپا اثرات پیدا کرنے کا ثبوت ہے۔پیما اور چیزئیس دونوں مل کراپنے صارفین، اسٹیک ہولڈرز اور کمیونٹی کو اس نیک مقصد میں ہاتھ بٹانے کی دعوت دیتے ہیں کیونکہ کھانے کا ہرآرڈر متاثرہ فلسطینی خاندانوں کے لیے امید کی کرن بنے گا۔