اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)ٹیلی نار پاکستان نے 6اور 7مارچ کو پرواز ٹرینی پروگرام میں حال ہی میں شامل ہونے والی خواتین سیلز ٹرینیز کیلئے دو روزہ اوریئنٹیشن بوٹ کیمپ کا انعقاد کیا۔پرواز انڈسٹری میں اپنی نوعیت کا پہلا سیلز ٹرینی پروگرام ہے جس کا مقصد سیلز کے عہدوں میں تنوع اور شمولیت کے فروغ اور خواتین گریجویٹس کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ سیلز کے شعبہ میں جہاں مردوں کی برتری ہے، اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں ۔ ٹیلی نار کے 345ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہونے والا بوٹ کیمپ کام کی جگہ پر تنوع اور شمولیت کے کلچر کوپروان چڑھانے کیلئے ٹیلی نار پاکستان کی کوششوں میں ایک نمایاں سنگ میل ہے۔پشاور، فیصل آباد، لاہور، کراچی، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر سمیت بڑے شہروں میں 11آن بورڈ ٹرنییز کے ساتھ اس پروگرام کا مقصد افرادی قوت میں خواتین کو زیادہ سے زیادہ نمائندگی دینا ہے۔بوٹ کیمپ کے دوران ٹیلی نار پاکستان کی اعلیٰ مینجمنٹ نے ادارے کے مجموعی نصب العین بشمول سیلز اسٹریٹجی اور ڈسٹربیویشن نیٹ ورک کے بارے میں ٹرینیز کو آگاہی دی۔ ڈیزائن تھینکنگ اور ٹیلی نار کے اوپن اور شفاف کلچر کے بارے میں بھی شیشنز منقد کئے گئے۔ ٹرینیز نے یوم نسواں کی تقریبات میں بھی بھرپور شرکت کی جس سے خواتین ملازمین کیلئے معاون اور سازگار ماحول تشکیل دینے کے ٹیلی نار کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔اس کے علاوہ فیلڈ میں خواتین کے کام کے حوالے سے ایک بصیرت افروز سیشن نے حقیقی دنیا کے چیلنجز اور مواقع کو اجاگر کیا۔ بوٹ کیمپ کے بعد ٹرینیز دو ہفتہ پر مشتمل جامع ٹریننگ میں شرکت کریں گے جس کا مقصد انہیں ضروری علم اور مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔ٹیلی نار پاکستان کی چیف پیپل آفیسر اریج خان نے پروگرام پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ”چونکہ اس پراجیکٹ کے ساتھ میری گہری وابستگی ہے لہذا مجھے بوٹ کیمپ کے دوران خواتین ٹیلنٹ کے ساتھ مصروف عمل رہتے ہوئے ناقابل یقین حد تک بہتر محسوس ہوا ہے۔ یہ پروگرام ہمارے اس یقین کو واضح کرتا ہے کہ تنوع صرف سماجی سرگرمی نہیں بلکہ ہمارے لئے اہم اسٹریٹجک بزنس ہے جس سے یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ خواتین کو ہماری افرادی قوت اور فیصلہ سازی میں مناسب نمائندگی دی جاتی ہے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ انڈسٹری کے دوسرے ادارے بھی اس طرح کے پروگراموں کی اہمیت کو تسلیم کررہے ہیں اور شمولیت اور تنوع کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ پرواز ٹرینی پروگرام جدت اور تنوع کے ہمارے عزم سے ہم آہنگ ہے۔ یہ پروگرام ٹیلی نار پاکستان کے کام کی جگہ پر صنفی مساوات کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے میں کردار کو مزید مضبوط بناتا ہے۔“
پرواز سیلز ٹرینی پروگرام جدت اور تنوع کے فروغ کیلئے ٹیلی نار پاکستان کے مشن کا ثبوت ہے۔ خواتین ٹیلنٹ کوبااختیار بنانے کے مضبوط عزم کے ساتھ ٹیلی نار پاکستان کام کی ایک ایسی جامع جگہ تشکیل دینے کیلئے پرعزم ہے جہاں ہر ملازم کو آگے بڑھنے کا موقع ملے۔