ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی بحریہ کا حاضر سروس اہلکا10 روز سے لاپتہ ہو گیا بھارتی بحریہ میں شامل سیلر ساحل ورما 27 فروری کو بحریہ کے ایک جہاز سے دوران ڈیوٹی لاپتہ ہو گیا تھا۔لاپتہ بھارتی سیلر کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔لاپتہ بھارتی سیلر کے والدین نے اس معاملے کی سی بی آئی (CBI)انکوائری کا مطالبہ کردیا۔لاپتہ بھارتی سیلر کے والدین کو شبہ ہے کہ;” انکے بیٹے کو جان بوجھ کر غائب کیا گیا ہے کیونکہ جہاز میں 400 افراد سوار تھے، لیکن جموں سے تعلق رکھنے والا صرف ان کا بیٹا تھا جو لاپتہ ہو گیا ہے”یہ معاملہ اس لیے بھی مشکوک ہے کہ’ ایک سپاہی بحریہ کے جہاز سے بغیر کسی سراغ کے کیسے غا!ئب ہو گیا”اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں میں شواہد کی عدم موجودگی پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔لاپتہ سیلر ساحل ورما کے والد نے اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کے واقعے پر سوال اٹھاتے ہوئے جہاز کے ایک دن کے لیے اڈے پر واپس آنے اور پھر دوبارہ روانہ ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ساحل ورما کے خاندان کا دعویٰ ہے کہ؛” واقعے کی اطلاع دینے میں بھی بھارتی حکام نے جان بوجھ کرتاخیر کی اور واقعے کے دو دن بعد ایک بورڈ آف انکوائری شروع کی گئی”لاپتہ نیوی سیلر کے والدین نے ان کے بیٹے کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن نہ ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔اس واقعے نے بھارتی نیوی کے نام نہادپیشہ ورانہ دعوؤں کا پول کھول دیا ۔بھارت کے اپنے حاضر سروس اہلکار کا دوران ڈیوٹی غائب ہو جانا بھارتی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے