کراچی( بزنس رپورٹر )نیسلے پاکستان کو ایمپلائرزفیڈریشن آف پاکستان (EFP) اورHR Metrics کی طرف سے جامع کلچرکے فروغ کے غیر متزلزل عزم کیلئے دو اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا۔ یہ اعتراف نیسلے پاکستان کی طرف سے ایک ایسے ملک میں شمولیتی کلچراور تنوع کے فروغ کیلئے مسلسل عزم کی تصدیق ہے جہاں صنفی فرق بڑھ رہا ہے اور افرادی قوت میں خواتین کی نمائندگی بہت کم ہے۔نیسلے پاکستان نے ای ایف پی کی طرف سے ویمن ایمپاورمنٹ اینڈ جینڈر ایکولیٹی ڈائمنڈایوارڈ2024 جبکہ 15کیٹیگریز میں ”بہترین طرز عمل“ کے ساتھایچ آر میٹرکس کی طرف سے گلوبل ڈائیورسٹی، ایکویٹی اینڈ انکلوژن بینچ مارک (جی ڈی ای آئی بی) ایوارڈز2024 سے نوازا گیا۔نیسلے جی ڈی ای آئی بی میں پاکستان میں ”موسٹ انکلوسیو آرگنائزیشن“ ایوارڈ جیتنے والی تین سہرفرست کمپنیوں میں بھی شامل تھا۔ایوارڈز کے حصول پر اظہار تشکر کرتے ہوئے نیسلے پاکستان کی ہیڈ آف ہیومن ریسورس ہاجرہ عمر نے کہا”پائیدار خوشحالی اور ترقی کا خواب صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب خواتین کو آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔ہم ادارے اور ادارے سے باہر ان اصولوں کو نافذ کرنے کیلئے جانفشانی سے کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا”کمپنی میں ہرسطح کے رہنما تنوع اور شمولیت کے کلچر کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہیں جو کمپنی کے کاروباری منصوبے کی ہر سرگرمی کا بنیادی جزو ہے۔ اس سے صنفی مساوات کے بارے میں اقوام متحدہ کے SDGs-5، کام کے سازگار ماحول اور معاشی ترقی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف SDGs-8 اور عدم مساوات میں کمی کے حوالے سے SDGs-10 کے مطابق خواتین کو معاشی طورپر بااختیار بنانے کیلئے ہمارے عزم کااظہار ہوتا ہے بلکہ ہمارے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے ہمیں تحریک ملتی ہے نیسلے کے ’کرو اعتماد پرو گرام‘کے ذریعے ہم فرسودہ خیالات ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اور ملازمت پیشہ خواتین کی کہانیوں کا تبادلہ کرکے یونیورسٹی کی نوجوان خواتین میں امید، عزم اور خود اعتمادی پیداکرنے کی بھر پور کوشش کی جاتی ہے۔ ویمن ان نیسلے جیسے پروگرامز عزم و استقامت کی کہانیوں پر مبنی ایک مضبوط ستون ہے جبکہ میل چیپمئنز آف چینج کمپنی میں خواتین کی پیشہ ورانہ ترقی کے فروغ کیلئے جامع کلچر کی تشکیل کی تحریک کانام ہے کمپنی سے باہر نیسلے پاکستان اپنے مختلف پروگراموں کے ذریعے کمیونٹی کو فعال انداز میں مصروف عمل کررہا ہے۔ نیسلے بی آئی ایس پی رورل ویمن سیلز پروگرام کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے مستفید ہونے والوں کو روزگار کے مواقع فراہم کررہا ہے جبکہ بی آئی ایس پی کے 3000سے زائد بنیفشری دیہی سیلز ایجنٹ بن کر غربت سے نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔نیسلے پاکستان اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق مساوی مواقع کی فراہمی کیلئے ادارے اور ادارے سے باہر شمولیتی کلچر کی تشکیل کیلئے پرعزم ہے۔