اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں زخمی ہونے والوں کے لیے فی کس 5 لاکھ روپے کا اعلان کیا جب کہ مکمل تباہ ہونے والے مکانات کی تعمیر کے لیے 7 لاکھ اور جزوی تباہ مکانات کی تعمیر کے لیے 3 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا-