اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ کی جانب سے پاسپورٹ کی اضافی فیس کانوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نارمل پاسپورٹ کی فیس 3 ہزار سے بڑھ کر 45 سو روپے ہوگئی ہے۔ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 4500 سے بڑھا کر 7500 روپے کردی گئی ہے جبکہ سپر ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 11000روپے ہوگئی ہے