اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹیو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے پاکستان میں عام انتخابات 2024 پر اپنی جائزہ رپورٹ جاری کردی۔عام انتخابات 2024 میں سب سے کم منصفانہ اسکور ریکارڈ کیا گیا-قبل از پولنگ مرحلے کے دوران انتخابات کے شیڈول میں کافی تاخیر اور سیاسی جبر دیکھا گیا، قبل از پولنگ مرحلے میں نگران حکومت کی جانب سے غیر جانبداری کا فقدان دیکھا گیا۔خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال رہی، موبائل بندش نے انتخابی عمل میں عوام کی شرکت کے لیے بھی مشکلات پیدا کیں، فارم 45 اور فارم 47 کے درمیان بڑے پیمانے پر تفاوت کے الزامات نے بھی انتخابات کی ساکھ کے بارے میں خدشات کو بڑھا دیا –