کراچی( کرائم رپورٹر )آئی جی سندھ رفعت مختارراجا نے سندھ پولیس میوزیم گارڈن جنوبی میں شعبہ تفتیش کو مزید تقویت دینے اور کیسز کی تفتیش کو قرار واقعی کاوشوں کی بدولت کامیاب بنانیکے حوالے سے اپنے تجربات,مہارت اور تجزیوں پر مشتمل لیکچر میں 139 پروبیشنرز انسپیکٹرز لاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عینی اور واقعاتی شہادتیں آپکو کیس کی سمت اور راہیں متعین کرتی ہیں جبکہ دستیاب شواہد کو جدید سائنس اور ماڈرن تیکینیکس سے آراستہ کرتے ہوئے آپ انھیں اپنی سوچ, فکر اور سنجیدہ کاوشوں کی بدولت کامیاب منطقی انجام تک بھی پہنچا سکتے ہیں۔ آئی جی سندھ نے اس موقع پر انسپیکٹرز لاء کو اندھے کیسز کی کامیابی حل کے حوالے سے تفتیش کے ابتدائی مراحل اور اس میں حائل رکاوٹوں اور چیلنجز کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔انہوں نے کہا کہ آپ نوجوان ہیں آپکی رگوں میں دوڑتا لہو آپ میں موجود جوش اور ولولے کا منہ بولتا ثبوت ہے مجھے قوی امید ہیکہ آپ شعبہ تفتیش سندھ پولیس میں ایک نیا باب رقم کرتے ہوئے ناصرف غیرجانبدارانہ اور شفاف تفتیشی اقدامات بلکہ عوام میں اپنی شہرت اور نیک نامی کو بھی عام کرینگے۔تقریب میں موجود اسپیکٹرز لاء نے اپنی رہنمائی اور مہارت کو مزید تقویت دینے کے حوالے سے آئی جی سندھ سمیت دیگر سینئر افسران سے کیسز کی تفتیش کے جملہ پہلوؤں اور زاویوں کو بتدریج کامیابی کی طرف لیجانیکے حوالے سے سوالات کیئے۔جنکا آئی جی سندھ و دیگر سینئر پولیس افسران نے ماضی کے تجربات, تجزیوں کا احاطہ کرتے ہوئے جوابات دیئے اور شرکاء کو اپنی معلومات اور سیرحاصل اقدامات سے مستفید کیا۔
آئی جی سندھ نے اس ضمن میں مزید کہا کہ تفتیش کسی بھی کیس کے لئے انتہائی اہم ہوتی ہے۔تقریب میں ایڈشنل آئی جی کراچی سمیت تیوں زونل ڈی آئی جیز کراچی اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔