اسلام آباد(بیورو رپورٹ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں تمام متعلقہ آپریٹرز کو ویب سائٹ www.facebook.com کو اگلے احکامات تک بلاک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایات لاہور ہائی کورٹ (LHC) کے فیصلے کے پیش نظر وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام (MoIT) کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی تعمیل میں جاری کی گئی ہیں۔ اس سے قبل 18 مئی کو پی ٹی اے نے تمام متعلقہ افراد کو فیس بک پر قابل اعتراض لنک/یو آر ایل بلاک کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں جنہیں فوری طور پر بلاک کر دیا گیا تھا۔