پشاور ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر سید محمد علی شاہ باچہ کے زیر صدارت صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے سابق ٹکٹ ہولڈرز اور سینئر رہنماؤں کا اجلاس سے صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی کابینہ ڈویژن صدور سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی،اجلاس میں گزشتہ انتخابات میں پارٹی امیدواروں عہدیداران اور تنظیموں کی کارکردگی زیر بحث لایا گیا ،اجلاس میں ملکی اور صوبائی سیاسی صورتحال تنظیموں امور پر غور و خوض کیا گیا،اجلاس میں سید محمد علی شاہ باچہ کی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کے خلاف کمپین چلانے پارٹی امیدواروں کے خلاف الیکشن لڑنے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، محمد علی شاہ باچہ نے صوبہ بھر میں پارٹی موبالائزشن شروع کرنے تنظیموں کو گراس روٹ لیول پر آرگنائز کرنے اور غیر فعال عہدیداران کو فارغ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں حالیہ انتخابات میں عہدیداروں کی کارکردگی ، تنظیمی خامیوں، تنظیمی امور سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کرتے ہوئےانتخابات کے نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نتائج کو یکسر مسترد کیا گیا، اجلاس میں پیپلز پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مکمل آرگنائز منظم و فعال قوت بناتے ہوئے یونین کونسل وارڈ نیبر ہوڈ سطح پر آرگنائز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے غیر فعال عہدیداران انتخابات میں پارٹی امیدواروں کے خلاف کمپین چلانے پر ایکشن لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر عہدیداران اور پارٹی امیدواروں نے اپنے تحفظات پیش کیئے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ پارٹی کو منظم و فعال قوت بنانے کے لیے پارٹی کو گراس روٹ لیول پر آرگنائز کرتے ہوئے پارٹی کے نظریاتی مخلص وفادار جیالوں کو آگے لائیں گے، انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدے میرٹ پر دیئے جائینگے پارٹی وائلیشن کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا تنظیمی ڈھانچے کو مظبوط اور خامیوں کو دور کریں گے پارٹی کو آرگنائز کرنے کے لیے تمام عہدیداران اور کارکنان کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا پڑے گا،