کراچی ( نمائندہ خصوصی)ایم کیو ایم کی چائنہ کٹنگ کی شہرت چین تک پہنچ گئی ایم کیو ایم کی مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے چائنا کٹنگ کے حوالے سے چینی صدر کے استفسار کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے چینی صدر سے میرا تعارف بطور وفاقی وزیر ایم کیو ایم کے طور پر کروایا توچینی صدر میرا ہاتھ تھام کر تھوڑا آگے لے گئے اور پوچھا کہ برادر چائنا کٹنگ کیا ہے؟ جس پر میں نے بتایا کہ یہ ایم کیو ایم اور چین کے خلاف سازش ہے‘فاروق ستار کے بقول ایک فیصد تجاوزات کو چائنا کٹنگ قرار دیا گیا ہے۔ پھر چینی صدر نے سوال کیا کہ باقی 99 فیصد کیا ہے؟ تو میں نے جواب دیا امریکی اور روسی کٹنگ کہلاتی ہے