ملتان (نمائندہ خصوصی) ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) ملتان کی لاکھوں روپے کے ٹیکس نادہندہ کے خلاف کاروائی فلور ملز کو سربمہر کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو میڈم کومل مزمل کی ہدایت پر آر ٹی او سکواڈ نے سال 2014ء میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 99 لاکھ 86 ہزار روپے کی عدم ادائیگی پر انکم ٹیکس ایکٹ 2002ء کے سیکشن 158 کے تحت شمشاد فلور ملز واقع سمیجہ آباد ملتان کو بحقء سرکار تحویل میں لے کر سیل کردیا ہے نادہندہ کے ذمہ 2014ء کا ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 99 لاکھ 86 ہزار واجب الاداء تھے تاہم عدم ادائیگی پر آر ٹی او حتمی کاروائی کرتے ہوئے شمشاد فلور ملز کو سیل کردیا ہے جس کی بعد ازاں نیلامی کردی جائے گی،