کراچی (رپورٹ : راؤ محمد جمیل) با اثر اور بد نام چور مافیا ایک بار پھیر میدان میں آگئے رات کی تاریکی میں بڑے پیمانے پر پاکستان کے اہم ترین ادارے اسٹیل ملز سے لوہا، تانبا اور قیمتی مشینری چوری کا سلسلہ شروع ہوگیا بن قاسم پولیس اور اسٹیل ملز سیکورٹی کا عملہ ملزمان کے خلاف کاروائی اور اسٹیل ملز کو اربوں روپے کے نقصان سے بچانے کی بجائے چور مافیاز کے سرپرست اور سہولت کار بن گئے تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر کے علاقے بن قاسم تھانے کی حدود میں واقع پاکستان اسٹیل ملز سے ایک بار پھیر بڑے پیمانے پر لوہا ، تانبا ، پیتل اور قیمتی مشینری چوری کا سلسلہ شروع ہوگیا ذمہ دار ذرائع سے ملنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق ڈیڑھ درجن سے زائد افراد پر مشتعمل چور گروه رات کی تاریکی میں اسٹیل ملز میں داخل ہو کہ لوہا ، تابنا ، پیتل ، کیبل اور مشینری چوری کرکے سندھی گوٹھ اور اطراف میں قائم کباڑ خانوں میں پہنچاتا ہے ذرائع کے مطابق چور ماضي کا سرغنہ الطاف ہے جبکہ گروه میں مبینہ طور پر عرفان اوڈ،پریل اوڈ، بلال اوڈ، بابر اوڈ، اختر اوڈ ، عرفان اوڈ اور اس کے بھائیوں سمیت دیگر افراد شامل ہیں ذرائع کے مطابق اسٹیل ملز سے چوری کا سلسلہ سابق SHO مٹھل بھرگڑی نے بند کرا دیا تھا تاہم حال ہی میں SHO بن قاسم تعینات ہونے والے ولایت شاه نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے ہفتہ ” نزارنے ” کے عوض مذکوره گھناونا دهنده ایک بار پھیر شروع کروا دیا ذرائع کے مطابق چور مافيا اسٹیل ملز کے بعض سیکورٹی افسران کو بھی خاموشی اور سہولت کاری کے عوض باقاعده ” حصہ” ادا کرتے ہیں ذرائع کے مطابق دیگر منظم چور گروه بھی اسٹیل ملز سے چوری کا اجازت نامہ حاصل کرنے کیلئے SHO بن قاسم ولایت شاه سے رشوت کے نرخ طے کرنے میں مصروف ہیں اور جلد ہی انہیں گرین سگنل ملنے کا قوی امکان ہے واضح رہے کہ متعدد با اثر چور مافیا گروه ماضی میں پاکستان اسٹیل ملز سے اربوں روپے مالیت کا لوہا، تانبا ، پیتل اور دیگر قیمتی سامان چوری کرچکے ہیں