اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہےکہ خوراک، دواؤں، پیٹرولیم مصنوعات اور اسٹیشنری سمیت متعدد اشیاء پر 18فیصد جی ایس ٹی نافذ کریں۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ایف بی آر کو کئی درجن اشیاء کو جنرل سیلز ٹیکس کی 18 فیصد کی معیاری شرح میں لانے کی سفارش کی ہے جن میں غیر پروسیس شدہ خوراک، اسٹیشنری اشیاء، ادویات، پی او ایل مصنوعات اور دیگر شامل ہیں۔آئی ایم ایف نے اندازہ لگایا کہ جی ایس ٹی کی شرحوں کو معقول بنانے سے مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا 1.3 فیصد محصول حاصل ہو سکتا ہے جو قومی خزانے میں 1300ارب روپے کے برابر ہے۔