اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) 16ویں سالانہ کارپوریٹ سوشل رسپانس بلیٹی (CSR) سمٹ اور ایوارڈز-2024 کا انعقاد مقامی ہوٹل میں 6 مارچ کو ہوگا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور اور ہم آہنگی انیق احمد مہمان خصوصی ہوں گے۔نیشنل فورم برائے ماحولیات اور صحت (NFEH) ہر سال اس ایونٹ کی انعقاد کرتا ہے تاکہ ملک میں کارپوریٹ فلینتھروپی سے متعلق مسائل پر تفصیلی بحث ہو سکے۔ فورم ملک میں غربت زدہ عوام کی مدد کے لئے سی ایس آر وسائل کے استعمال اور مختلف خیراتی مقاصد کو بہتر طریقوں میں مدد فراہم کرنے کے اختیارات پر بھی غور کرتا ہے۔ 16ویں سالانہ سی ایس آر سمٹ میں شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر اعظم پاکستان، جیکوب لینولف، ڈنمارک کے سفیر برائے پاکستان، چوہدری لطیف اکبر، آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر اور ایڈمرل راویندر سی ویجگونارتنے، سری لنکا کے پاکستان میں ہائی کمیشنر شامل ہوں گے۔ اس موقع پر ضیاء صلاح الدین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، بلال انور، سی ای او، این ڈی آر ایم ایف، بشیر ملک، چیئرمین، بن قطب فاؤنڈیشن، عثمان اسلم، کلائمیٹ چینج انیشیٹوس، تعمیر خلق فاؤنڈیشن، محمد بن شہزاد، ٹیٹرا پیک، حما ظفر، سی ایس آر، ایم پی سی ایل، ایمان غلامی، حبیب میٹروپولیٹن بینک اور دیگر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔