کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن۔ صوباٸی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ اور کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے محمد شہباز شریف کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ ان رہنماوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف ملک کی ترقی و خوشحالی کیلٸے منظم پالیسی ترتیب دینگے اور مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے فارمولے میثاق معیشت ( چارٹر آف اکنامک) حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشترکہ لاٸحہ عمل تشکیل دیکر پاکستان کے مفاد کے لئے مٶثر حکمت عملی کے ذریعے ملک کو ترقی یافتہ کرینگے وزیر اعظم پاکستان اپنی مستقل پالیسی کی بنیاد ملک کو مضبوط کرنے کے لئے پوری قوم کو مکمل طور پر تیار کرکے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے جسں ٰسے پاکستانی قوم میں نئی امنگوں کی روشنی پیدا ہوگی۔