اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)این ڈی ایم اے کی جانب سے قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قبل از وقت تیاری اور اقدامات کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے قومی سطح کی دو روزہ فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ فرضی مشقیں 4تا5 مارچ2024 تک نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں جاری رہیں گی۔فرضی مشقوں کا مقصد موسم بہار اور ابتدائی موسم سرما کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کو یقینی بنانا ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے مشقوں کے افتتاحی سیشن کا آغاز کیا۔مشقوں میں اہم متعلقہ اداروں بشمول صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ایمر جنسی سروسسز، محکمہ موسمیات پاکستان، واپڈا، سپارکو،این ایچ اے، مسلح افواج، اسلام آباد انتظامیہ، ریسکیو1122، اقوام متحدہ ایجنسیز، فلاحی اداروں کے نمائندگان نے بھر پورشرکت کی۔مشقوں کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کے جائزہ کے لیے موقع فراہم کیا گیا تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے آفات سے نمٹنے اور خطرے سے دوچار علاقوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے علاوہ بین الاقوا می اداروں کے ساتھ معاونتی دائرہ کار میں اضافے کے لیے بھی یہ مشقیں اہم کردار ادا کریں گی قدرتی آفا ت سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے مابین موثر رابطے اور معاونت کی اہمیت پر بھی زور دیا گیامشقوں کے دوران شرکاء کی جانب سے علاقائی اور قومی سطح کی آفات سے نمٹنے کے لیےاپنی حکمت عملی اور منصوبوں کو عمل میں لایا گیاقدرتی آفات اور ہنگامی حالات کی متعدد صورتوں بشمول خشک سالی، آتشزدگی، جھیلوں کی ٹوٹنے کے باعث آنے والے سیلاب(GLOF)، لو / ہیٹ ویو، اور صنعتی آتشزدگی کو فرضی مشقوں کا حصہ بنایا گیا ان فرضی مشقوں کا انعقاد قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کے مابین موثراور بروقت رابطے اور اجتماعی اقدامات میں معاون ثابت ہو گا