اسلام آباد(بیورو رپورٹ )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے پیر کو وزیراعظم پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔پاکستان صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دوسری بار ملک کے اعلیٰ عہدے کے لیے منتخب ہونے والے شہباز شریف سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں سبکدوش ہونے والے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور ان کی کابینہ کے ارکان، ارکان پارلیمنٹ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، حمزہ شہباز، علیم خان، راجہ ظفرالحق، احسن اقبال اور خواجہ محمد آصف سمیت دیگر سیاسی رہنمائوں اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔