کراچی(نمائندہ خصوصی)پورٹ قاسم سے نکلنے والا خوردنی تیل ، گھی اور سرسوں کا تیل ملیر کے 3 تھانوں سکھن ، بن قاسم اور شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود میں تیل چور مافیا آئل ٹینکرز سے چوری کرنے لگی ۔ تیل چور مافیا میں علی، زبیر عرف بڑمانو ، جبار عرف نیازی، فیصل ، رحمان عرف رحمانہ اور ریاض شامل ہیں ۔انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق خوردنی تیل چور مافیا نے شاہ لطیف ٹاؤن ، سکھن ، بن قاسم کے مختلف علاقوں میں تیل چوری کے بعد ذخیرہ کر رکھا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سکھن ، بن قاسم اور شاہ لطیف ٹاؤن میں تیل چور مافیا سے چوری شدہ خوردنی تیل ، گھی اور سرسوں کا تیل ریاض نامی شخص تیل خریدنے کے بعد ملیر کے مختلف علاقوں میں قائم ھوٹلوں، بریانی سینٹر اور پکوان سینٹرذ پر فروخت کرتا ہے ۔ذرائع کے مطابق بالا تیل چور مافیا ہفتہ وار ہزاروں روپے متعلقہ تھانوں کے بیٹرز کو رشوت ادا کرتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق تیل چور مافیا سے گشت پر مامور متعلقہ تھانوں کے اہلکار بھی رشوت خوری میں ملوث بتائے جاتے ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سکھن پولیس نے تیل چور مافیا کے سرغنے رحمان عرف رحمانہ کو رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا تاہم بھاری رشوت کے عوض آئل ٹینکر اور ڈرائیور سمیت گرفتار ملزمان کو چھوڑ دیا گیا تھا۔