کالام(نمائندہ خصوصی) کالام اور بحرین کو ملانے والی سڑک پر کئ گھنٹوں سے شدید برفباری کے بعد لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئ۔ – زیادہ تر سیاحوں کا تعلق لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں سے ہے -پاک فوج کی ٹیموں نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا اور نہ صرف مسافروں کو محفوظ مقام پے منتقل کیا بلکہ انہیں خوراک اور ادویات بھی مہیا کیں۔ ۔ شدید برفباری کی وجہ سے کالام اور بحرین میں بڑی تعداد میں موجود سیاحوں کو ریسکیو کرنے پاک فوج کی ٹیمیں متحرک ہیں۔ سیاحوں اور مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں خوارک اور ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابقکالام سے پشمل تک سڑک کو مکمل کلیئر کر کے ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا۔ پاک فوج کی ٹیمیں سوات اور مالاکنڈ میں مسافروں اور سیاحوں کے ریسکیو کرنے اور ٹریفک کی مکمل بحالی تک متحرک رہیں گی۔