ملتان (نمائندہ خصوصی ) خواجہ سرا ایسویسی ایشن ضلع ملتان کی صدر میڈم بلالی ،گرو الیاس اور ڈویثرنل صدر جعفر ببلی کی زیر قیادت گذشتہ سہہ پہر چوک نواں شہر پر بھارتی خاتون پنور شرما کی نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی اور بھارت میں مسلمانوں پر ظالمانہ تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا بعد اذاںچوک نواں شہر سے پریس کلب تک ریلی نکائی گئی مظاہرے اور ریلی کے شرکا خواجہ سراﺅں نے غلام ہیں غلام ہیں رسولﷺ کے غلام ہیں غلامی رسولﷺ میں موت بھی قبول ہے
مودی سرکار اور بھارت کی معلونہ خاتون کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور بھارتی خاتون پر جوتے برسائے گئے پریس کلب کے سامنے خطاب کرتے ہوئے میڈم بلالی نے اعلان کیا کہ آئندہ خواجہ سرا انڈین میک اپ کا بائیکاٹ کریں گے اور انڈین گانوں پر ڈانس نہیں کریں گے گرو الیاس اور جعفر ببلی نے مطالبہ کیا کہ ملعونہ کو سر عام پھانسی دی جائے اس موقع خواجہ سرا انتہا ئی پر جوش تھے جبکہ مظاہرے میں عابدہ ،مون،صائمہ،نینا لال،ہری لال،ریشم،آنچل،مونا لیزا،فری،ثنائ،ماہ نور،بے بی نے شرکت کی۔