کراچی (نمائندہ خصوصی)سی ٹی ڈی انٹیلیجنس کی بڑی کاروائی میں افغان ڈکیت گینگ کا سرغنہ نجیب اللّٰہ ساتھی صدام سمیت گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لئے ۔ملزمان کراچی شہر میں اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔ملزمان کا گروپ 10 افغانی لڑکوں پر مشتمل ہے۔ملزمان کا گروہ دوران ڈکیتی قتل اور اقدام قتل کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہےملزمان کے گروپ کے دو افغانی ڈکیت لڑکوں نے 13 فروری کو دوران ڈکیتی کانسٹیبل واحد کو نارتھ کراچی میں شہید کیا تھا۔ملزمان نے واحد کو شہید کرنے والے اپنے دونوں ساتھیوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں شناخت کرلیا ہے
۔ملزمان اس سے پہلے سہراب گوٹھ ،گلشن اقبال۔گلبرک،الفلاح،سچل ،بہادرآباد کے علاقوں میں گرفتار ہوکر جیل کاٹ چکے ہیں۔ملزم نجیب اللّٰہ افغانی سچل پولیس کو ابھی بھی کئی کیسوں میں مطلوب ہےملزم نجیب اللّٰہ تھانہ سچل کے علاقے سے ڈکیتی کے کیسں میں مفرور بھی ہےملزمان واردات کے بعد افغانستان فرار ہو جاتے ہیں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے