اسلام آباد(بزنس رپورٹر) زونگ فورجی نے گوادر سمیت صوبہ بلوچستان کے اکثر علاقوں میں طوفانی بارشوں سے آنے والی شدید تباہی کے دوران تمام متاثرہ علاقوں میں مفت سروسز کا اعلان کیا ہے۔سیلاب متاثرہ افراد ایک دن کے لیے آن نیٹ منٹس حاصل کرنے کے لیے *9090# ڈائل کرکے یہ سروس حاصل کر سکتے ہیں اور آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے پیاروں سے رابطہ یقینی بناسکتے ہیں۔زونگ فورجی نے سب سے پہلے تمام متاثرین سیلاب کو مفت سروسز فراہم کر نے کا اعلان کیا ہے۔ اس میں متاثرہ علاقوں کے لوگوں کے لیے پاکستان کے تمام زونگ نمبروں پر کم از کم بیلنس کی کسی شرط کے بغیر مفت کالز شامل ہیں۔ مزید برآں، کمپنی اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ اس کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ محفوظ ہیں اور کسی بھی صارف کو ان کی موبائل سروسز میں بندش یا نیٹ ورک میں رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔زونگ فورجی کا یہ اقدام امدادی سرگرمیوں اور متاثرہ خاندانوں کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔ مفت کالزسے امدادی ورکروں کو زیادہ موثر طریقے سے امدادی سرگرمیاں انجام دینے میں مدد ملے گی جبکہ سیلاب کی وجہ سے ایک دوسرے سے الگ ہونے والے لوگوں کو بھی رابطہ میں آسانی ہوگی۔اس کی مدد سے اب سیلاب متاثرین اپنی حفاظت اور ٹھکانے کے بارے میں ایک دوسرے کو آگاہ کرسکتے ہیں۔زونگ فورجی حالیہ غیر معمولی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے بلوچستان کے عوام اور پوری قوم کے ساتھ ثابت قدم ہے۔ کمپنی اس بحران کے بہت سی زندگیوں پر پڑنے والے گہرے اثرات کو تسلیم کرتی ہے اور پاکستانی شہریوں کی اجتماعی فلاح و بہبود کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔ اس مقصد کے لیے، کمپنی کسٹمرز، ملازمین اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت، سلامتی اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا عہد کرتی ہے۔زونگ فورجی پاکستانیوں کی اجتماعی طاقت پر یقین رکھتا ہے اور اسے امید ہے کہ غیر متزلزل عزم اور تعاون کے جذبے کے ساتھ مل کر کام کرنے سے چیلنجز پر قابو پانا اور مضبوط بن کر ابھرنا ممکن ہے۔