اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن صدر میاں شہباز شریف کو 16قومی اسمبلی نے ملک کے 24 ویں وزیراعظم کے طور منتخب کر لیا ہےتفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن صدر میاں شہباز شریفپنجاب کے تین بار وزہر اعلی اور مسلسل دوسری دفعہ پاکستان کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے وزیراعظم شہبازشریف 1988 میں پہلی بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔شہبازشریف 1990 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔شہبازشریف دوسری بار 1993 میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوکر قائد حزب اختلاف بنےشہبازشریف تیسری بار 20 فروری 1997 میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوکر وزیراعلی پنجاب بنے۔شہبازشریف 2008 میں چوتھی بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوکر دوسری بار وزیراعلی پنجاب بنے۔شہبازشریف 2013 میں پانچویں بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوکر تیسری بار وزیراعلی پنجاب بنے۔شہبازشریف 2018 میں دوسری دفعہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور قائد حزب اختلاف بنے