اسلام آباد(کورٹ رپورٹر )پیپلز پارٹی کی جانب سے پارٹی رہنما فاروق ایچ نائیک نے سابق صدر آصف زرداری کے کاغذات اسلام آباد ہائیکورٹ میں پریزائیڈنگ افسر کے پاس جمع کرائے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف زرداری صدارتی امیدوار ہوں گے جب کہ بلاول بھٹو اپنے والد آصف زرداری کے تجویز کنندہ اور فاروق ایچ نائیک تائید کنندہ ہونگے ۔دوسری جانب سنی اتحاد کونسل نے صدر پاکستان کے نامزد امیدوار کا اعلان کر دیا سنی اتحاد کونسل نے محمود خان اچکزئی کو صدر پاکستان کے لئے امیدوار نامزد کر دیا محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ہونگے