اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی گرفتاری کے لیے ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کو توہین عدالت کے مرتکب قرار دیدیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی فیصلے کی کاپی وزیراعظم پاکستان کو بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے اپیل کیلئے وقت دیتے ہوئے ایک ماہ تک سزا معطل بھی کر دی –