کراچی (کامرس رپورٹر )
کورونا کیسز میں ايک بار پھر اضافے کے پیش نظر پاکستان نے ڈومیسٹک فلائٹس میں فیس ماسک کا استعمال دوبارہ لازمی قرار دے ديا۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مقامی پروازوں ميں ماسک کے استعمال سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹيفکيشن کے مطابق سول ایوی ایشن کا فیصلہ فوری طور نافذ العمل ہوگا۔کورونا سے متعلق دیگر گائیڈ لائیزمیں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تاہم تمام ائیر لائنز کو نئے حکمنامے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.19 فیصد ہوگئی ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ ) کے مطابق ملک ميں 24 گھنٹے ميں کرونا مريض بھی انتقال کرگيا ہے۔
رپورٹس کے مطابق
ملک بھرميں کرونا کے مزيد 435 نئے کيسز رپورٹ ہوئے جبکہ 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 644 ٹيسٹ کيے گئے۔