گوادر( نمائندہ خصوصی )گوادر میں تیز بارشوں کے بعد بحالی کے کام شروع کردیا گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں فوری طور پر گھروں کے اندر سے پانی نکالنے کا عمل جاری ہے جیڈی اے کی مختلف ٹیمیں مشنری سمیت شہر کے مختلف حصوں میں ریلیف اور بحالی کے کام سرانجام دے رہے ہیں۔شہر میں 2 دن مسلسل جاری موسلادھار بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی دیگر اداروں کے ساتھ ریلیف اور بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔فوری طور پر ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ شہر کے مختلف حصوںمیںآبادیوں کے اندر پانی نکالنے کا کام کررہے ہیں تاکہ گھروں کی دیواروں کو نقصان پہنچنے کے اندیشہ و کم کیا جاسکے۔ جی ڈی اے کی جانب سے شہر کے مختلف حصوں میں تقریباً 10 واٹر ٹینکرز، درجنوں ڈی واٹرنگ مشین عملہ سمیت ڈی واٹرنگ کا کام سرانجام دے رہے ہیں جبکہ دو لوڈر، 3 اکسیوٹر پانی کے راستوں کو کلیئر کرنے اور جہاں ضرورت ہو وہاں گھروں میں پانی داخل ہونے سے بچانے کیلئے بندات بنائے جارہے ہیں شہر میں مذید بارشوں کی پیشگوئی کے پیشِ نظر حفاظتی انتظامات پر بھی توجہ دی جارہی ہے تاکہ نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے ڈائریکٹرجنرل جی ڈی اے داؤد خان خلجی کی ہدایت پر رین رسپانس ٹیمیں چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، ڈائریکٹر انوارمنٹ فضل شہسوار کی سربراہی میں کام کررہے ہیں جبکہ رین رسپانس ٹیم کا فیلڈ میں اداروں کے ساتھ فوکل پرسن کے طور پر جی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میونسپل ونگ یحییٰ واڈیلہ اپنے عملہ کے ہمراہ شب و روز مصروف عمل ہیں کمشنر مکران کی سربراہی میں فلڈ ریلیف سرگرمیوں سے متعلق منعقدہ اجلاس میں چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد نے شرکت کی اور جی ڈی اے کی جانب سے ابتک ہونے والے اقدامات سے متعلق آگاہی فراہم کی۔