کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے وفاقی وزیر برائے معاشی امور ایاز صادق نے ان کی دادی زرین آراءزرداری کے انتقال پر تعزیت کی۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئررہنمااور سابق اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے اتوارکو بلاول ہاﺅس پہنچے ،مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر شاہ محمدشاہ اور رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی بھی ان کے ہمراہ تھے ،جہاں انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے ان کی دادی کے انتقال پر تعزیت کی۔
ایازصادق نے بلاول بھٹو زرداری کی دادی کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت بھی کہ اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائیں اور لواحقین کو صبرجمیل دیں.