: اسلام آباد ( بیورو رپورٹ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن 2024ء کے بعد نئی قانون ساز اسمبلی کی تشکیل کےلیے صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کیا ہے۔اس سے قبل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اجلاس سے متعلق اعلامیہ جاری کرچکا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا