کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) سرد علاقوں کے والدین اور طلبا نے صوبائی وزیر تعلیم سے اپیل کی ہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر موسم سرما کی تعطیلات میں مزید دو ہفتے کی توسیع کی جائے اگر چہ نومبر سے فروری کے آخر تک موسم خوشگوار رہا لیکن اب اچانک سرد موسم میں شدت آ گئی ہے اور ماہرین موسمیات نے اگلے چند روز تک سخت سرد موسم اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے اکثر سکولوں میں ہیٹرز اور متبادل ذرائع ایندھن کا بندوبست نہیں جس کی وجہ سے بچوں اور تدریسی عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا انہوں نے امید ظاہر کی کہ حالات کو مدنظررکھتے ہوئے سکولوں کی تعطیلات میں مزید دو ہفتے کی توسیع کی جائیگی۔