اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کئی اعلیٰ افسران کے کنٹریکٹ میں توسیع کردی۔وزارت بحری امور میں شپ سپروائزر سید علی طاہر ناصر ، وزارت بحری امور میں چیف انجینئر وامق ابرار صدیقی، وزارت بحری امور میں انجینئر اور شپ سپروائزر محمد فیصل کی مدت ملازمت میں ایک سال توسیع کی منظوری دی گئی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ڈپٹی لیگل ایڈوائزر صائم الحق ستی کے کنٹریکٹ میں1سال کی توسیع کی گئی۔صائم الحق ستی دوران ملازمت کوئی بھی متعلقہ بزنس یا نوکری نہیں کریں گے۔وزارت بحری امور کے پرنسپل افسر سید سلمان رضا کی مدت ملازمت میں بھی1سال کی توسیع کی گئی .