راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) ساتویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مشق 2024 کا آغاز ہوگیا ہے، افتتاحی تقریب قومی انسداد دہشتگردی مرکز پبی میں ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ نے 60 گھنٹے طویل پیٹرولنگ مشق کا افتتاح کیا۔مشق کا مقصد پیچیدہ بین الاقوامی سیکیورٹی ماحول کے تحت فوجی تعاون بڑھانا ہے۔ 20 دوست ممالک سمیت فوجی مبصرین ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مخصوص ٹاسک پر مبنی پیشہ ورانہ فوجی مشق ہے جس کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے۔ مشق جسمانی و ذہنی چُستی، مضبوطی اور پیشہ ورانہ فوجی مہارت کی مظہر ہے۔ مشق میں شریک ٹیمیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاکستان، بحرین، اردن، قازقستان، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، امریکا، قطر، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکیے اور ازبکستان شامل ہیں۔آذربائیجان، بیلاروس، چین، میانمار، جرمنی، انڈونیشیا، جاپان اور عمان بطور فوجی مبصر مشق کا مشاہدہ کریں