اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی رکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اکبر ایس بابر نے انٹرا پارٹی الیکشن کو غیر قانونی قرار د یتے ہوئے اسے اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے انٹرا پارٹی انتخابات دستاویزات حاصل کرکے اسے چیلنج کیا جائے گا۔ فارم 65 جمع کروائے اس کو بھی مسترد کروادیا گیا۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ جب سارے عمل کو سپریم کورٹ نے کالعدم کیا تو عہدے غیر قانونی ہیں، یہ سارا عمل کالعدم ہے اور اس کی قانونی حیثیت کوئی نہیں ہوگی۔ بانی رکن پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے معاملے کو رکھیں اور تمام گروپ لائحہ عمل طے کریں، سپریم کورٹ کے فیصلے کو موجودہ کالعدم قیادت نے چیلنج کر رکھا ہے۔