کراچی(بیورو رپورٹ) پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی وومن ونگ کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کی چیئر پرسن مقرر۔صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی کو وومن ونگ کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کی چیئر پرسن مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی کے پی کے کی خواتین یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے عہدے پر فائز تھیں وہ امریکن سوسائٹی فور مائیکرو بائولوجی اور بائیو سیفٹی اسوسی ایشن آف پاکستان کی فاؤنڈر چیئر پرسن ہیں جبکہ کراچی یونیورسٹی کی پہلی خاتون پرو وائس چانسلر کے عہدے پر بھی فائز رہی ہیں اور انہوں نے دادا بھائ انسٹیٹیوٹ میں بحیثیت ریکٹر بھی فرائض انجام دیئے ہیں۔کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی خواتین کی فلاح و بہبود کے ساتھ کنزیومر ایسوسی ایشن میں اپنی قیادت و صلاحیت سے صارفین خصوصی طور پر خواتین کے مسائل حل کریں گی یاد رہے کہ ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی اس سے قبل بھی کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان میں بحیثیت چیئر پرسن ایڈوائزری کونسل خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔