راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)
تھانہ وارث خان کے اے ایس آئی کا پتنگبازی کریک ڈاؤن کے دوران موقعہ سے مزاحمت کے بعد گرفتار کیے گئے ملزم پر تشدد کے واقعہ پر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا نوٹس لے لیاسی پی او راولپنڈی کے حکم پر اے ایس ائی شہزاد کو گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ درج کر لیا گیا سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی آپریشنز کو فوری انکوائری کرکے محکمانہ کاروائی کا حکم دیا تھا،ایس ایس پی آپریشنز نے انکوائری مکمل ہونے پر اے ایس آئی شہزاد کو نوکری سے برخاست کردیا،اے ایس آئی شہزاد نے پتنگبازی میں ملوث ملزم کو موقعہ سے گرفتار کیا جس نے پولیس سے مزاحمت کی تھی، اے ایس آئی شہزاد نے غیر پیشہ وارانہ طرز عمل اپناتے ہوئے تھانہ میں ملزم پر تشدد کیا، جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں، پولیس کے فرائض میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ سب سے مقدم ہیں، جہاں کسی کوتاہی کی گنجائش نہیں، اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے ناروا۔سلوک ناقابل برداشت ہے، فورس کے لئے واضح حکم ہے، کسی شہری پر تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،